Wednesday, February 25, 2026
ہوماسلام آبادبلاول کشمیر کو سندھ جیسا بنانے کی دھمکیاں دے رہا ہے، علی نواز اعوان

بلاول کشمیر کو سندھ جیسا بنانے کی دھمکیاں دے رہا ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد ،وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، مودی اور جندال سے تعلقات بچانے کے لیے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنے والا نواز شریف آج کشمیریوں کا ہمدرد بن رہا ہے، بلاول کشمیر کو سندھ جیسا بنانے کی “دھمکیاں” دے رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی صبح اسلام آباد کے علاقہ بہارہ کہو میں کشمیری برادری کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے معاونِ برائے امورِ سی ڈی اے کا بہارہ کہو میں کشمیری برادری کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پنجاب عابدہ راجہ، امیدوار ویلی 5 بشیر احمد خان، امیدوار جموں 6 ڈاکٹر نازیہ نیاز راجہ، سابق امیدوار عبدالحمید پوٹھی، عوامی رابطہ کمیٹی این اے 53 کے کنوینئر انجم تنولی، عوامی رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری طارق دلدار، معروف کشمیری رہنما رشید کاظمی اور دیگر رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ کشمیری عوام روایتی سیاستدانوں کو مسترد کر چکے ہیں اور25 جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی دوتہائی اکثریت کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا اور مودی اور سجن جندال سے ذاتی تعلقات بچانے کے لیے حریت رہنمائوں سے ملاقات کرنے سے انکار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اوفا کانفرنس میں بھارت کی خوشنودی کے لیے مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوا ز شریف نے اپنے بیانات میں پاکستان کو ممبئی حملوں کا ذمہ دار قراردیا جس کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا ۔ آج وزیر اعظم عمران خان کے دلیرانہ موقف کی وجہ سے دنیا کے سامنے پاکستان کا چہرہ 2018 کے مقابلے میں یکسر مختلف ہے آج پاکستان ایک امن پسند ملک کے طور پر دنیا میں جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 13 سالہ دورِ اقتدار میں سندھ کا جو حال کیا ہے اس کے بعد کشمیری عوام بلاول کے کشمیر کو سندھ جیسا بنانے کے اعلان کو “دھمکی” سمجھ رہے ہیں ۔ وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ زرداری کی پیپلز پارٹی اور نواز شریف کی ن لیگ ماضی بن چکے ہیں اب دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے کشمیری عوام ہمیں دو تہائی اکثریت دلوائے ہم انشا اللہ کشمیر کو آزادی دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی منزل قریب ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔