ہومپاکستانپاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ مشق دروزباہفتم اختتام پذیر ہو گئی

پاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ مشق دروزباہفتم اختتام پذیر ہو گئی

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشق دروزباہفتم اختتام پذیر ہوگئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق مشق کی اختتامی تقریب نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 13اکتوبر 2024 کو ہوا، مشق میں پاک فوج کے خصوصی دستوں اور روسی فوج کے تمام 54 رینک نے حصہ لیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ای ویلیوایشن(آئی جی ٹی اینڈ ای)لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ تھے جبکہ تقریب میں روسی سفیر البرٹ پی کورو سمیت اعلی سفارتی شخصیات بھی شریک تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنا ہے، دروزبا ہفتم مشق دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ مشن میں حصہ لینے والے فوجی دستے مستقبل میں بھی باہمی مہارت اور تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔