ہومپاکستانپی ٹی آئی اندرونی طور پر انتشار کا شکار، عہدوں کی جنگ عروج پر ،فیصل چوہدری لیگل ٹیم سے فارغ

پی ٹی آئی اندرونی طور پر انتشار کا شکار، عہدوں کی جنگ عروج پر ،فیصل چوہدری لیگل ٹیم سے فارغ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اندرونی طور پر انتشار کا شکار ہوگئی، پی ٹی آئی کے وکلا رہنماوں میں عہدوں کی جنگ عروج پر پہنچ گئی، سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے فارغ کر دیا، بات یہیں نہیں رکی بلکہ فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کے مختلف وٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں آئینی ترمیم کے بعد بد نظمی اور عہدوں کی جنگ عروج پر پہنچ گئی، سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کو تحریک انصاف کی لیگل ٹیم سے فارغ کردیا۔فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کے مختلف وٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کو کھری کھری سنا تے ہوئے کہا ہے کہ فیصل چوہدری کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے سامنے غیر ضروری باتیں نہیں کرنا چاہیے تھیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی کی قانونی ٹیم نے اہنا مرکزی گروپ انتظار پنجوتھہ کی گمشدگی کے بعد ڈی ایکٹو کر دیا تھا، فیصل چوہدری نے انتظار پنجھوتا کے اغوا کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت پر تحفظات کا اظہارکیا تھا۔ایڈوکیٹ فیصل چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے ،بانی تحریک انصاف اور کارکنان سے جھوٹ نہیں بول سکتا ،ڈی چوک پر احتجاج کے دوران اور ویسے جو کچھ ہوا اڈیالہ میں سب بتا دیا،مجھے بانی تحریک انصاف سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے باقی کچھ نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔