Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی احتجاج، گرفتار دو ایم پی ایز، 34پولیس اہلکار اور 1122کے 42ملازمین کو رہا کرنے کا حکم

پی ٹی آئی احتجاج، گرفتار دو ایم پی ایز، 34پولیس اہلکار اور 1122کے 42ملازمین کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی پی ایس )سیشن عدالت اسلام آباد نے بلیوایریا چائنا چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز، 34 پولیس ملازمین اور 1122 کے 42 ملازمین کو ڈسچارج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم کے روبرو ہوئی۔ مقدمے میں ایم پی ایز انور زیب اور ملک لیاقت بھی شامل تھے۔ ملزمان کی جانب سے وکیل انصر محمود کیانی پیش ہوئے۔وکیل انصر محمود نے کہا کہ سارے ملزمان کو کل ضمانت ملی اور آج سیکریٹریٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

جج نے پوچھا کیا ملزمان نے میریٹ پر توڑ پھوڑ کی؟ ڈکیتی کی؟ وہاں دہشت گردی کی دفعہ نہیں بنتی تھی؟ کل جن مقدمات میں ضمانت ملی ان میں بھی یہ سب ملزمان نامزد تھے۔پولیس نے کہا کہ تھانہ سیکریٹریٹ اور تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں دو گھنٹے کا فرق ہے، یہ وہی ملزمان ہیں جو تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمات میں گرفتار کیے گئے۔بعدازاں عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے لائے گئے تمام ملزمان کو ڈسچارج کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔