Thursday, October 17, 2024
ہوماسلام آبادتین دن سے بند ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے کو عام آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

تین دن سے بند ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے کو عام آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)تین دن سے بند ایکسپریس وے کو عام آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔
سی ٹی او سرفراز ورک کے مطابق غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے باعث ایکسپریس ہائی وے بند کیا گیا تھا ،ایکسپریس وے کو اب دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ،سری نگر ہائے وے بھی مکمل طور پر عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل شام تک غیر ملکی مہمانوں کی مکمل روانگی تک سرینگر ہائی وے پر مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جائے گی،شہری اس دوران سرینگر ہائی وے کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، ریڈ زون میں متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ سے داخلہ دیا جائے گا لہذا اس جانب غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔