Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزملتان ٹیسٹ:پاکستان شکست کے دہانے پر، چوتھے روز کا کھیل ختم، دوسری اننگ میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز

ملتان ٹیسٹ:پاکستان شکست کے دہانے پر، چوتھے روز کا کھیل ختم، دوسری اننگ میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز

ملتان (سب نیوز)ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگ میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے جبکہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 115 رنز کی برتری حاصل ہے۔اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 823 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی جبکہ پاکستان دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا شکار ہے۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغاز کیا تو جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، دونوں بیٹرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور رنز کے انبار لگا دیے۔

پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز 823 رنز 7 کھلاڑی آٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور پہلی اننگز میں 267 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ملتان ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل ختم، پاکستان کے دوسری اننگ میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنزجو روٹ 262 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ ہیری بروک نے 317 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے نسیم شاہ کی گیند پر جو روٹ کا آسان کیچ بھی ڈراپ کیا، اس وقت جو روٹ 186 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے دو دو جبکہ شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا آغاز پہلی اننگز کی طرح مایوس کن رہا اور عبد اللہ شفیق پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے، اس کے بعد کپتان شان مسعود بھی 11 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ بابر اعظم صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور صائم ایوب 25 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 59 رنز پر گری جب محمد رضوان 19 گیندوں پر 10 رنز بناکر آٹ ہوئے۔82 رنز پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گری اور شان مسعود 33 گیندوں پر 29 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ انگلینڈ کیگس ایٹنکسن اور برائیڈن کرس نے2 ،2کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے سلمان آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔