ملتان(آئی پی ایس )ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا میچ ختم ہوگیا، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالیے۔
ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے تیسرے روز ایک وکٹ پر 96رنز کے ساتھ اننگز آگے بڑھائی اور زیک کرولی نے چوکے کیساتھ ٹیم کی سنچری مکمل کی مگر وہ کریز پر زیادہ دیر نہ رک سکے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر 78رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔انگلینڈ کے تیسرے آوٹ ہونے والے بلے باز بین ڈکٹ تھے، وہ 84 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
میچ کے دوسرے دن 556 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان اولی پاپ اور زیک کرولی نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ چل سکی اور کپتان اولی پاپ بغیر کھاتے کھولے نسیم شاہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔
بعدازاں زیک کرولی اور جوروٹ نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔
قبل ازیں میچ کے دوسرے روز کے آغاز پر مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور نائٹ واچ مین نسیم شاہ نے 4 وکٹوں کیساتھ 328 رنز سے اننگز آگے بڑھائی بعدازاں نسیم شاہ 388 کے مجموعی سکور پر 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی سکور پر سعود شکیل کی صورت گر گئی، سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بنا کر کیچ آٹ ہوگئے، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے جبکہ قومی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے 26 رنز کی اننگ کھیلی۔قومی ٹیم کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی ابرار احمد تھے، انہوں نے 3 رنز بنائے جبکہ آل رانڈر سلمان علی آغا 104 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔
ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز ،روٹ، بروک کی سنچریاں، انگلینڈ نے 492رنز بنا لیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

