Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبزرگ سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کرگئے

بزرگ سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کرگئے

جیکب آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور بزرگ سیاست دان الٰہی بخش سومرو انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن)کے سابق رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر الٰہی بخش سومرو انتقال کرگئے ہیں اور وہ کئی دنوں سے علیل تھے۔انہوں نے کہا کہ الٰہی بخش سومرو کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جیکب آباد سے متعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے الٰہی بخش سومرو اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، الٰہی بخش سومرو مسلم لیگ (ن)کے دوسرے دور حکومت 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر رہے۔الٰہی بخش سومرو نے 2017میں سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا اور کہا تھا کہ اس وقت میری عمر 93برس ہے اس لیے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تعزیتی بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کے انتقال پر دلی دیکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔