Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزڈرامائی واپسی پر حکومتی موقف سچ، گنڈا پورکا جھوٹ بے نقاب ہوا: عطا تارڑ

ڈرامائی واپسی پر حکومتی موقف سچ، گنڈا پورکا جھوٹ بے نقاب ہوا: عطا تارڑ

اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کی 24 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر کہنا ہے کہ حکومتی موقف سچ اورعلی امین گنڈاپور کے اغوا کا جھوٹ سامنے آگیا ہے۔اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا گنڈاپور کی واپسی کے بعد جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ بنیادی سوال ہیکہ علی امین گنڈا پورپچھلے24گھنٹیکہاں تھے؟ بتانا ہوگا کہ علی امین گنڈا پورنے یہ ڈرامہ کیوں رچایا؟، علی امین گنڈاپور ایک غیرذمہ دار شخص ہیں، وہ اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، انہوں نے ریسٹ ہاس میں پناہ لی اور پھر فرار ہوگئے۔

حکومت کا موقف سچ ثابت ہوا ہے، تحریک انتشارکا مکروہ چہرہ قوم نیدیکھ لیا، انہوں نیزندگی میں کبھی سچ نہیں بولا، کبھی حکومت،کبھی فوج پراغوا کا الزام لگایا گیا، کھودا پہاڑنکلا چوہا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے پاکستان کا امن وامان تباہ کرنے کی کوشش کی، باقاعدہ مہم چلائی گئی کہ علی امین کو اغوا کیا گیا، ان کا جھوٹ سب کے سامنے آ گیا ہے، ان کیمنصوبے ناکام ہوئے، یہ لوگ آئندہ بھی بے نقاب ہوں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ان کے خلاف تمام ثبوت ریکارڈ پر موجود ہیں، عمر ایوب، شاندانہ گلزار، بیرسٹر سیف اور دیگر کے بیانات کی قلعی کھل گئی ہے، تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا لیہ راجعون۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔