Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان مرکزی مسلم لیگ خواتین ونگ فیصل آباد کا اجلاس ،جنرل سیکرٹری مسلم ویمن لیگ عفت سعید کی صدارت،تنظیمی امور پر گفتگو

پاکستان مرکزی مسلم لیگ خواتین ونگ فیصل آباد کا اجلاس ،جنرل سیکرٹری مسلم ویمن لیگ عفت سعید کی صدارت،تنظیمی امور پر گفتگو

فیصل آباد (سب نیوز )پاکستان مرکزی مسلم لیگ خواتین ونگ فیصل آباد کا اجلاس جنرل سیکرٹری مسلم ویمن لیگ عفت سعید کی زیرصدارات فیصل آباد کے مقامی ہال میں منعقدہوا،اجلاس میں ضلع بھرسے خواتین کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم ویمن لیگ عفت سعید نے ضلع بھر میں مرکزی مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔مرکزی مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے عفت سعید کا کہنا تھا کہ خواتین پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم میں کلیدی کردار ادا کریں گی،خواتین کارکن گھر گھر جا کررابطہ کریں اور خواتین کو مرکزی مسلم لیگ کاممبر بنائیں۔

،پاکستان اس وقت جن مسائل سے دوچار ہے ان مسائل سے صرف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی باصلاحیت،ایماندار اور محب وطن قیادت ہی نکال سکتی ہے،خواتین کارکنان مرکزی مسلم لیگ کا خدمت اور سیاست انبیا کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ خدمت کے میدان میں صف اول میں رہی ہے،مرکزی مسلم لیگ اسلام کے رہنما اصولوں کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہے، خواتین پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ممبر بنیں اورملک میں جاری تقسیم،انتشار، گالی گلوچ،الزام تراشی اور وڈیو لیکس جیسے سیاسی کلچرکو مسترد کر دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔