Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کا گنڈا پور کی گرفتاری کا دعوی، رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دیدیا

تحریک انصاف کا گنڈا پور کی گرفتاری کا دعوی، رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دیدیا

پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو گرفتار کیا گیا ہو، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر علی امین کو سامنے لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق کے پی ہاس سے علی امین کو اٹھایا گیا ہے، اگر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو 24 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ یہ علی امین پر حملہ نہیں بلکہ خیبرپختونخوا پر حملہ ہے، ہمیں گورنر راج کی پروا نہیں ہے، دنیا کیا سوچے گی کہ چیف ایگزیکٹو محفوظ نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔