Tuesday, March 3, 2026
ہوماسلام آبادخاتون کو بلیک میل کرنے کا معاملہ ،آئی جی اسلام آباد کاوقوعہ کا نوٹس ،ایک ملزم گرفتار

خاتون کو بلیک میل کرنے کا معاملہ ،آئی جی اسلام آباد کاوقوعہ کا نوٹس ،ایک ملزم گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں خاتون کو بلیک میل کرنے کا معاملہ ،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم حفیظ کو گرفتار کرلیا ہے ،مزید تفتیش شروع کردی جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔