ہومپاکستانحکومت کاکامیاب پاکستان پروگرام 29جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ

حکومت کاکامیاب پاکستان پروگرام 29جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان 29 جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا آغاز کریں گے، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈیولپمنٹ ،آسان قرضے پروگرام کاحصہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سب سے بڑا فلاحی منصوبہ لانچ کرنے کی تیاری کرلی ، اس حوالے سے 40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔حکومت نے کامیاب پاکستان پروگرام 29جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیرخزانہ شوکت ترین اوروزیراعظم معاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر مملکت برائیاطلاعات فرخ حبیب بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم 29جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبیکاآغازکریں گے ۔مرکزی تقریب کنونشن سینٹرمیں ہو گی، عثمان ڈار کو تیاریوں کا ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ، ملکی سطح پر کامیاب پاکستان پروگرام 29 جولائی سے لانچ ہوگا۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہوگا، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈیولپمنٹ ،آسان قرضے پروگرام کاحصہ ہوں گے جبکہ ہیلتھ کارڈز ،زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہیں، 40لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ اربوں روپے کا بجٹ مختص، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا ، پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ہر خاندان میں سے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کیذریعیعوام کو لو کاسٹ ہاسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔