راولپنڈی :سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ذمے دار عہدے پر بیٹھ کر مخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لا رہے تھے۔
حکام نے کہا کہ فیض حمید پر الزام ہے کہ سیاسی ایماء پر کام کر رہے تھے، ان کا کورٹ مارشل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج آئین کی وفادار ہوتی ہے، کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی، ہٹلر بھی جرمنی کی فوج کو سیاسی سوچ کے تحت چلا رہا تھا اور مخالفین کے خلاف کارروائی کی، پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنے کی واردات کی گئی۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فوج کا حکومت میں برسر اقتدار سیاسی جماعت سے غیر سیاسی تعلق ہوتا ہے۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر الزام ہے کہ سیاسی ایما پر کام کر رہے تھے، فیض حمید کا کورٹ مارشل ہو رہا ہے،
فوج آئین کی وفادار ہوتی ہے، کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی،
سکیورٹی حکام کے مطابق مودی نےبھارتی فوج کو سیاسی بنایا اور مخالفین کےخلاف کارروائی کی،
ہٹلربھی جرمنی کی فوج کوسیاسی سوچ کےتحت چلارہا تھا اور مخالفین کےخلاف کارروائی کی،
پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنے کی واردات کی گئی،
فوج کا حکومت میں برسراقتدار سیاسی جماعت سےغیرسیاسی تعلق ہوتا ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں،
افغانستان میں ایک درجن سے زیادہ دہشتگرد تنظیمیں ہیں،
دہشتگرد افغانستان سے آکر حملے کرتے ہیں،
سکیورٹی حکام کے مطابق فتنہ الخوارج سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی،
ماضی میں ایک سیاسی جماعت نےفسادیوں سے بات چیت کی، اب بھی ایسا ہی کہا جارہا ہے،
پچھلی بات چیت کےتجربہ سےپتاچل گیا کہ فتنہ الخوارج سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں،
دہشتگردوں کی افغانستان میں ٹرینگ ہو رہی ہے،
افغانستان میں عبوری حکومت سےبات چیت کر رہے ہیں کہ دہشتگردوں کو سنبھالیں،
دہشتگردوں کےخلاف روزانہ سو سےزیادہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کررہے ہیں،
دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے،
لکی مروت میں کریمنل گینگز کام رہے ہیں،
سکیورٹی حکام کے مطابق جب کریمنل گینگز کےخلاف کارروائی کرتےہیں تو مظاہرے کرواتے ہیں،
لکی مروت میں فوج صوبائی حکومت کی درخواست پرذمےداری انجام دے رہی ہے، صوبائی حکومت نے جب کہا، فوج لکی مروت سے واپس چلی جائے گی، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں امن جلد بحال ہوگا، دہشتگروں کو پکڑتے ہیں، عدالتیں عدم ثبوت کا کہہ کر چھوڑ دیتی ہیں، دہشتگردی کےخاتمے کیلئے کریمنل جسٹس سسٹم کو ٹھیک اور قانون کےنفاذ کو یقینی بنانا ہوگا،
فیض حمید ذمے دار عہدے پر بیٹھ کر مخصوص جماعت کو اوپر لارہے تھے، فوج کے ساتھ واردات کی گئی، سکیورٹی حکام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔