اسلام آباد:مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔
الیکشن کمیشن میں درخواست محسن ایوب اور آمنہ شیخ کی جانب سے دی گئی، جس میں ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی جماعت نے مخصوص نشستوں کی فہرست نہیں دی وہ مخصوص سیٹوں کی اہل نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ جن امیداروں نے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں ڈکلیئرڈ کیا جائے، سیاسی جماعت میں جانے والے آزاد ارکان دوبارہ پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے۔
ن لیگ کے ارکان نے درخواست میں مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر دی ہے، پارلیمنٹ نے ترامیم کا اطلاق ماضی سے مؤثر قرار دیا ہے، ترمیم کے مطابق ایک مرتبہ وابستگی کا جمع سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ کے مطابق فہرست نہ دینے والی جماعت مخصوص نشتوں کی اہل نہیں، ترامیم کے مطابق ایک مرتبہ وابستگی کا جمع سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں ہو سکتا۔
مخصوص نشستوں کا معاملہ: مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کا الیکشن کمیشن سے رجوع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔