اسلام آباد(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رف حسن کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں سیکرٹری جنرل کے استعفی کے بعد ایک اور اہم عہدہ خالی ہونے جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رف حسن کو ہٹانے کے لیے بانی عمران خان نے اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق ر ئوف حسن پر کچھ پارٹی رہنما ئوں کو عدم اعتماد تھا اب نئے سیکریٹری اطلاعات کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام سرفہرست ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل کی تعیناتی کے بعد سیکریٹری اطلاعات کو تبدیل کیا جائے گا۔
ر ئو ف حسن کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان ہے،وقاص اکرم سرفہرست
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔