لاہور(آئی پی ایس )لاہورمیں چار افراد کا کرکٹر عمر اکمل کے ساتھ سیلفی لینے اورمبینہ لڑائی جھگڑے کا معاملہ،عمراکمل نے مقدمے کے اندراج کے لئے پولیس کودرخواست دیدی۔تفصیلات کے مطابق عمر اکمل ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئے، عمر اکمل کے مداح آٹو گراف لینے کے لئے گزشتہ رات آئے،عمر اکمل آٹو گراف اور سیلفی پر برہم ہوگئے ، جس پر کرکٹر نے مداحوں کے ساتھ گالی گلوچ کی ، بعدازاں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔عمر اکمل نے پولیس کو فون کیاتو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔جواب میں عمار نامی شہری نے بھی مقامی تھانے میں تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست دائر کروا دی، مدعی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے چوکیدار نے تشدد کیا، عمار نامی شہری بیرون ملک سے لاہور آیا تھا ۔اپنے ایک دوست سے ملنے آئے تھے جو عمر اکمل کا ہمسایہ ہے،بیرون ملک سے آنیوالے مہمانوں نے عمر اکمل کے ساتھ سیلفی لینے کا کہا،گھر کے باہر سیلفی بناتے ہوئے عمر اکمل آپے سے باہر ہو گئے۔عمر اکمل کے بڑے بھائی کامران اکمل کا معاملے پر کہنا تھا کہ ہمارے ہمسائے میں سے 4 افراد عمر اکمل کے پاس آئے،عمر اکمل کی جانب سے چاروں افراد کیساتھ کوئی بدتمیزی نہیں گئی، لڑائی جھگڑے میں عمر اکمل کے چہرے پر زخم آئے اور گاڑی بھی متاثر ہوئی۔
عمر اکمل آٹو گراف اور سیلفی پر برہم ،بات تھانے تک جا پہنچی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
