ہومپاکستانراولپنڈی سے گلگت جانے والی بس کو حادثہ، 3 مسافر جاں بحق

راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس کو حادثہ، 3 مسافر جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کے قریب بس کے حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق، بس راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی کہ کوہستان کے مقام ہر چٹان کے ملبے سے ٹکرا گئی۔

حکام کے مطابق، بس حادثے کے نتیجے میں 3 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمیوں اور جاں بحق مسافروں کو ڈی ایچ کیو داسو لے جایا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے ایک مسافر کا تعلق گلگت، دوسرے کا غذر اور تیسرے کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والا مسافر بھی راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔