ہومبریکنگ نیوزآئی جی جیل خانہ جات کی رات گئے اڈیالہ جیل آمد

آئی جی جیل خانہ جات کی رات گئے اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) پنجاب کے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے رات گئے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بیرک پر مامور جیل کے اہلکاروں سے آئی جی جیل خانہ جات نے گفتگو کی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے جیل میں پیغام رسانی کے آلات جن میں موبائل فون، انٹرنیٹ، وائی فائی وغیرہ شامل ہیں کی تفصیلات حاصل کیں۔

انہوں نے جیل کے حکام سے زیر سماعت مقدمات اور قیدیوں کے متعلق ریکارڈز کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔