ہومبریکنگ نیوزبلوچستان میں جاری آپریشن شعبان میں مزید 7 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 64 ہو گئی

بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان میں مزید 7 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 64 ہو گئی

کوئٹہ(آئی پی ایس )بلوچستان میں مانگی ڈیم پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کا فتنہ الخوارج کے خلاف مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی خوارج کے خلاف علاقے میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں اور ان کارروائیوں کے دوران مزید 7 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ آپریشن شعبان اوردیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 102 خوارج جہنم واصل ہو چکے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

دوسری جانب صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن شعبان میں سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ ضروری ہے، امن دشمنوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔