ہومشوبزدلیپ کمار کے بغیر میں کسی بھی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل نہیں ہوں گی،سائرہ بانو

دلیپ کمار کے بغیر میں کسی بھی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل نہیں ہوں گی،سائرہ بانو

نئی دہلی ،سائرہ بانو نے کہا کہ دلیپ کمار صاحب کے بغیر میں کسی بھی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل نہیں ہوں گی، خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کے ڈاکٹر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جب انہوں نے سائرہ بانو کو ان کے شوہر کے انتقال کی خبر دی تو وہ زور زور سے رونے لگیں۔ڈاکٹر کے مطابق اس افسوس ناک اور دل دہلا دینے والے موقع پر سائرہ بانو نے کہا کہ خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سب ان کے لیے دعا کریں۔ یاد رہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت نے مثال قائم کی ہے، سائرہ بانو نے ہر حال میں اپنے شوہر کا ساتھ دیا اور کبھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا۔اب دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سائرہ بانو تنہا ہوگئی ہیں جبکہ ان کے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ جذبات اداکار دلیپ کمار اداکار شاہ رخ خان کو اپنا بیٹا سمجھتے تھے، دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے بچے نہیں ہیں۔اداکاردلیپ کمار اور اداکارہ سائرہ بانو کا والدین بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔دلیپ کمار نے اپنی آٹو سوانح عمریدی سبسٹینس اینڈ شیڈو میں اس بات کا انکشاف کیا۔اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ دلیپ اور سائرہ والدین کیوں نہیں بن سکے۔سوانح حیات میں دلیپ کمار نے بتایا تھا کہ ‘سچائی یہ ہے کہ 1972 میں سائرہ پہلی مرتبہ حاملہ ہوئیں اور یہ بیٹا تھا (ہمیں بعد میں پتہ چلا) حمل کے 8 ماہ میں سائرہ نے بلڈ پریشر کی شکایت کی تھی۔اس دوران سرجری کے ذریعے مکمل طور پر تیار جنین کو بچانا ممکن نہیں تھا اور بچے کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔سائرہ بانو نے ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا تھاکہ شاہ رخ کی فلم دل آشنا ہے کے سائن کرنے کے موقع پر ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے سائرہ نے بتایاتھا کہ ہم فلم کی مہورت کے لئے گئے تھے،دلیپ صاحب نے رسمی تالی بجائی تھی،میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ اگر ہمارا بیٹا ہوتا تو وہ بالکل شاہ رخ کی طرح دکھائی دیتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔