اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے نیشنل فرانزک لیب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ فرانزک لیب کے معاملے میں 20 سال میں ایک جگہ پر کھڑے ہیں۔ تاہم اب 2.6 ارب روپے کا نیا پی سی ون ایک ماہ میں مکمل کروائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسینشن والے افراد کے لیے پاک افغان طورخم بارڈر کھول رہے ہیں اور این سی او سی سے بات کر سرحد پر رکے لوگوں کیلئے بات کی جائے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو بنک اکاونٹ سم کیلئے اجازت دے رہے ہیں اور تمام غیر ملکیوں کورجسٹرڈ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ افغان شہریوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ افغان جعلی آئی ڈی کارڈ کچھ افراد نے بنائے۔40 سے 50 ہزار افراد 70 سال کے دوران پاکستان میں داخل ہوئے اوران کا کوئی پتہ نہیں ہے۔سیاسی امور سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کا معاملہ اس ہفتے کابینہ میں جائے گا اور اس میں فیصلہ ہو جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا کیوں کہ بلاول دل کا جانی ہے۔ سیاسی ایکٹیویٹی ہونا اچھی بات ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ویزہ آن لائن کر رہے ہیں، غیر ملکی شہریوں کو سم کارڈ لینے ، کاروبار شروع کرنے کی اجازت اور سفری سہولتیں دے رہے ہیں۔
ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزیرداخلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
