ہومپاکستانچیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ایف بی آر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر سابق چیئرمین ملک امجد زبیر نے ان کا استقبال کیا۔چیئرمین ایف بی آر نے ٹیم کو ایف بی آر کو تفویض کردہ اہداف کے حصول میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ادھر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر کو3 ماہ یا مستقل سیکریٹری ریونیو تک اضافی چارج دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔