ہومپاکستانایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی(آئی پی ایس ) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 15 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائرموجود ہیں، اس طرح مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 47 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔