ہومپاکستانگھرکا بجلی کا بل 10لاکھ روپے آیا ہے،کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑیگا، ایمل ولی خان

گھرکا بجلی کا بل 10لاکھ روپے آیا ہے،کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑیگا، ایمل ولی خان

اسلام آباد(آئی پی ایس ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ان کے گھرکا بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے،کیا کریں کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑیگا۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، عوام کو آئی پی پیز سے نجات نہیں دلاسکتے تو بنگلادیش کا حال دیکھ لیں۔ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ لیڈر لیس موومنٹ اگر شروع ہوجائے تو اسے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اورگورنر کو ڈرامے بازیوں سے نکل کر قوم کا سوچنا چاہیے، ان دونوں کے اپنے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومتی رٹ نہیں ہے، ان علاقوں میں پولیس شام کے بعد تھانوں سے باہرنہیں نکلتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔