کراچی (آئی پی ایس ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار عمران اشرف نے ڈراموں کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ، ان کی فلم”دم مستم” کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔عدنان صدیقی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ”دم مستم” میں ہیرو عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردارامبر خان نبھا رہی ہیں ۔اداکار عمران اشرف نے آہستہ آہستہ ہی صحیح اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ڈرمہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں انہوں نے بھولے کا کردار کرکے اپنے ناقدین کا منہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔رقص بسمل ہو یا مشک وہ ڈرامہ شائقین کے دل جیت چکے ہیں۔عمران اشرف کے مطابق لوگوں کے پیار اور ان کی توجہ نے انہیں ایک اعتماد ضرور دیا ہے لیکن آج بھی وہ جب کیمرے کے سامنے جاتے ہیں تو نروس ہوتے ہیں یہاں تک کہ وہ ایک وڈیو بھی بنا رہے ہوں تو نروس ہوتے ہیں۔
معروف اداکار عمران اشرف کی فلم”دم مستم” کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
