منیلا(آئی پی ایس )فلپائن میں گزشتہ روز ایک فوجی طیارہ سی 130 کے گرنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے۔ فلپائنی محکمہ دفاع کے مطابق جزیرہ جولو میں پاٹیکول نامی شہر میں اس طیارے کے گرنے کے سبب اس پر سوار 47 فوجی جبکہ زمین پر تین سویلین ہلاک ہوئے۔ 49 دیگر فوجی اور چار عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بچنے والوں میں ایسے فوجی بھی شامل ہیں جنہوں نے طیارہ زمین پر گرنے سے قبل اس میں سے چھلانگیں لگا دیں۔ طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
فلپائن :فوجی طیارہ گرنے کا حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
