ہومپاکستانعامرعلی احمدایڈیشنل چیئرمین سی ڈی اے تقرری کیس کی سماعت ملتوی

عامرعلی احمدایڈیشنل چیئرمین سی ڈی اے تقرری کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(آئی پی ایس )عامرعلی احمد ایڈیشنل چیئرمین سی ڈی اے تقرری کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی،عامر علی احمد ایڈیشنل تقرری کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی،درخواست گزار 20 گریڈ کے افسر ایاز خان کی طرف ایڈوکیٹ ریاض حنیف راہی دالت میں پیش ہوئے ،وکیل سی ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ عامر احمد علی کے مستقل چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری کی منظوری دیدی گئی ہے۔ عامر علی احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عامر احمد کی نے چیف کمشنر آفس کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ وکیل سی ڈی اے نے عدالت میں جواب دیا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں کہ چارج چھوڑا ہے یا نہیں مہلت دیں پوچھ کر بتاتا ہوں ۔قبل ازیں عدالت میں ڈیپوٹیشن پر آئیسی ڈی اے ملازمین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، وکیل نے عدالت میں کہا کہ ممبر انجنیئرنگ کو یہاں لانے کی وجہ بتانا ضروری ہے۔اس عہدے پر پہلے سے کام کرنے والے افسر ہر طرح سے عہدے کے اہل تھے سلیکشن پراسس کے بغیر ڈیپواٹیشنسٹ کی تعیناتی نہیں ہوسکتی ۔کمپٹیشن کا پراسس بھی مکمل نہیں آئین کے آرٹیکل 27 اور 242 کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ممبر انجبیئرنگ سید منور شاہ کے خلاف دلائل مکمل کرلئے گئے کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔