Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزکیا بھارت مان گیا؟ آئی سی سی میٹنگ کے دوران کیا ہوا،کیا پاکستان چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا؟

کیا بھارت مان گیا؟ آئی سی سی میٹنگ کے دوران کیا ہوا،کیا پاکستان چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا؟

کولمبو (سب نیوز )کولمبو میں منعقد ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ نے جہاں پاکستانی اور بھارتیوں کی توجہ حاصل کی تھی، وہیں اب یوں لگ رہا ہے کہ آئی سی سی بھارت کے آگے گھٹنے ٹیکنے کے لیے تیار ہے۔4 روزہ سالانہ کانفرنس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تھی۔

جبکہ پاکستان میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کا بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے، تاہم اس سب میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے حوالے سے کانفرنس میں بحث کی خبر بھی گرم تھی۔لیکن بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے حوالے سے کوئی بات ہوئی ہی نہیں ہے۔

جبکہ بی سی سی آئی کے سینئر حکام کے مطابق چیمپئنر ٹرافی کے موضوع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے مابین کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔بی سی سی آئی حکام کا مزید بتانا تھا کہ یہ دو طرفہ بات چیت نہیں تھی جہاں دونوں بورڈز کی جانب سے اظہار خیال کیا جاتا، چونکہ سالانہ کانفرنس میں یہ ایجنڈا شامل نہیں تھا، تو یہ زیر بحث بھی نہیں آیا۔ ابھی وقت ہے، آئی سی سی اس معاملے کو ہینڈل کر لے گا۔ واضح رہے آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی 2025 پاکستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے، تاہم بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کی خبریں بھی گرم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔