اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے صنم جاوید کی بریت سے متعلق ڈیوٹی مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج افضل مجوکا نے صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت پیشی کے دوران، صنم جاوید نے کہا کہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ۔
جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا، وکلاء آتے رہے، انہوں نے دلائل دیے اور میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا۔
عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
ایف آئی اے نے صنم جاوید کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
