کراچی،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت ناسازہوگئی،ڈاکٹروں کی ہدایت پرآصف زرداری کو اسپتال میں داخل کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی علالت کے باعث بختاور بھٹو خاوند کیہمراہ دبئی سیکراچی پہنچ گئیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی اسلام آباد سیکراچی پہنچ گئے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن میں شرکت اوراحتساب عدالت میں پیشی کی تھکن کے باعث آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی۔
سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
