تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ضمیر اسدی
چین کے خطہ سنکیا نگ ویغور نے حا لیہ مہینوں میں معاشی تر قی، عوام کی خو شحا لی ،مسلما نوں کے پر مسرت حا لا ت زند گی اور مسا جد کی تز ئین و آ را ئش کے ساتھ مغر بی پرو پیگنڈہ مسترد کر دیا ہے، مغر بی مما لک کی جا نب سے چین کے خلاف ہا نگ کا نگ، تا ئیوان ، تبت اور سنکیا نگ کے حوا لے سے زورو شور سے پرو پیگنڈہ کیا جا ر ہا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف چین کی ابھر تی ہو ئی معا شی قوت اور دنیا بھر میں بڑ ھتے ہو ئے سفا رتی اثر و رسوخ کو محدود کر نے کی لا حا صل کو ششیں کر نا ہے۔سنکیا نگ کا خطہ پا کستان سے متصل ہے جو کہ چین کو پا کستان سے منسلک کر نے کا زبردست را ستہ ہے جس کے ذ ریعے چین پا کستان اقتصا دی را ہداری خنجراب بارڈر سے پا کستان میں داخل ہو تی ہے، حا ل ہی میں ایک پا کستانی ٹیلی ویژن کی جا نب سے سنکیا نگ کی معا شی تر قی ، اُر مچی کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں کردار ، مسلما نوں کے خو شحال طر ز زندگی اور بہترین مسا جد کے حوا لے سے مفصل ڈاکو منٹری نشر کی گئی جس میں بتا یا گیا کہ سنکیانگ ویغور خود اختیارخطے میں مئی کے دوران غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں48.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، اُرمچی کسٹمز کے مطابق مئی میں سنکیانگ کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم 12.54 ارب یوآن(تقریبا ً1.94 ارب امریکی ڈالرز)تھا ، یہ اعدادوشمار سال 2019 میں اسی مدت کے مقابلے میں 21.9 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں ،علاوہ ازیں نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلسل تین ماہ سے اس خطے کی بیرونی تجارت میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہورہا ہے، سنکیانگ نے تجارتی حجم میں تیزی سے نمو دیکھی ہے جس میں اس کے اہم تجارتی شراکت داروں میں قازقستان ، کرغزستان اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سیپ) کے ارا کین شامل ہیں،سال 2021کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران سنکیانگ اور قازقستان کے مابین درآمدات اور برآمدات کا حجم 28.48 ارب یوآن ہوگیا ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.4 فیصد زیادہ ہے،صرف مئی میں اس خطے کی علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کی ر کن ملکوں کے ساتھ تجارت میں ایک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس نے گزشتہ سال کی نسبت50.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے ،کسٹمز بیورو نے واضح کیا ہے کہ مکینیکل اور برقی مصنوعات ، لباس اور اس سے منسلک دیگر اشیا ء، جوتے اور بوٹس اس خطے سے برآمد ہونے والی اہم اشیا میں شامل ہیں۔ڈاکو منٹری میں دکھا یا گیا ہے کہ 2کروڑ50لاکھ سے زیادہ آبادی پر مشتمل سنکیانگ میں ویغور ، ہان ، قازق،ہوئی اور منگولین سمیت 56 نسلی گروہ ہیں ، جن میں اسلام ، بدھ مت ، تا ئوازم اور عیسائیت جیسے متعدد مذاہب کے ما ننے وا لے ہیں۔ اسلام کے ما ننے والوں میں10نسلی اقلیتوں کے لوگ بڑے پیمانے پر ہیں جن میں ویغور ، قازق اور ہو ئی شامل ہیں ، اس خطے میں 24ہزار400مساجد اور 29ہزار اسلامی علماء جیسے امام ہیں ، علاقائی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے مذہبی عقیدے کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے متعدد کوششیں کی گئی ہیں۔1996 کے بعد سے ، علاقائی حکومت نے مختلف نسلوں کے مقامی مسلمانوں کو حج و عمرہ مکمل کرنے میں مدد کے لئے چارٹرڈ پروازوں کا انتظام کیا ہے اور ان کے ملک چھوڑنے یا داخلے ، طبی نگہداشت اور کھانے پینے کے لئے معیاری خدمات فراہم کیں۔ ہر سال رمضان المبارک میں خطے کے مسلمانوں کو بغیر کسی مداخلت کے روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کا انتخاب کرنے کا مکمل حق ہے اور مختلف سطحوں کی مقامی حکومتیں عید الفطر ، رمضان کے اختتام اور مذہبی تقاریب کے لئے مارکیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کام کرتی ہیں۔علاقائی اسلامی ایسوسی ایشن نے سنکیانگ میں نسلی اقلیتوں کی زبانوں میں قرآن مجید اور دیگر اسلامی مذہبی کاموں کا ترجمہ کرنے ، اسلام کے مذہبی متن کی ترجمانی یا تبلیغ کرنے کے لئے پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔ اور مذہبی علم کے مطالعاتی مواد کو شائع کرنے، ویغور کی نسلی زبان میں ویب سائٹ لانچ کرنے اور مقامی مسلمانوں کے لئے روزنامچے اور سنکیانگ اسلامی انسٹی ٹیوٹ نے طلباء کے لئے کلاسز منعقد کی ہیں۔سنکیانگ میں اسلامی حلقہ علاقائی حکام کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے ،بہت سے محب وطن مذہبی رہنما ء انتہا پسندی سے متاثر ہونے والوں کے لئے اسلامی عقائد کی ترجمانی کرتے ہیں۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مسلمان سنکیا نگ میں مسا جد کی تز ئین و آ را ئش کے حوا لے سے حکو متی کو ششوں کے معترف ہیں جو کہ مغر بی پرو پیگنڈہ کو مسترد کر تے ہیں، ڈاکو منٹری سے یہ ثا بت ہو تا ہے کہ چین میں مسلمان خو شحا ل زند گی گزار رہے ہیں، اور اپنے مذہبی عقا ئد کی تعمیل کے لئے مطمئن ہیں ، ان پر کسی قسم کا کو ئی دبا ئو نہیں ہے، مغر بی میڈ یا کا پر و پیگنڈ ہ صرف ایک د ھو کہ اور فر یب ہے جس پر یقین نہیں کیا جا سکتا ، یہ بھی د کھا یا گیا ہے کہ چین کی جا نب سے علا قہ میں وو کیشنل ایجو کیشن سنٹر بہتر ین طر یقے سے مقا می آ با دی کو ہنر اور صلا حیتیں سیکھنے میں مدد فرا ہم کر رہے ہیں ، جس کی مدد سے مقا می لو گ ملا زمتیں حا صل کر رہے ہیں اور اپنے کا رو با ر بھی کر رہے ہیں۔ جس کے با عث وہ معا شرے کی تر قی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنے اہل خا نہ کے خود کفیل بننے کے قا بل ہو ئے ہیں، وو کیشنل ایجو کیشن سینٹرز سے تعلیم حا صل کر نے والے نو جوانوں کی خو شحا ل زند گی سے یہ ظا ہر ہو تا ہے کہ مغر بی مما لک کی جا نب سے پھیلا یا جا نے والا پروپیگنڈہ صرف ذ اتی مفادات کی خا طر ہے جس کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں ہے اور اس کا مقصد چین کی مستحکم ر فتار کے ساتھ تر قی کی را ہ میں رکا وٹ ڈالنا ہے، مغر بی جمہوریتوں کے فر یب میں اب کو ئی نہیں آ ئے گا کیو نکہ چین تر جیحی طور پر سنکیا نگ کے لو گوں کی طرز زندگی کو بہتر بنا نے کے لئے تگ و دو کر رہا ہے جس کے ثمرات بھی سا منے آ ر ہے ہیں، سنکیا نگ میں آ باد نسلی اقلیتیں بھی مغر بی پرو پیگنڈے سے بخو بی آ گا ہیں اور وہ بھی اسے مسترد کر رہی ہیں، پاکستان میں سنکیانگ کے مسلما نوں کے حوا لے سے مغر بی میڈ یا ہمیشہ سے پر وپیگنڈہ کر تا رہا ہے جس میں مغر بی میڈ یا کی اردو سروسز کو استعمال کیا جا تا ہے ، حا ل ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے مغر بی میڈ یا کے اس طر ح کے تمام پرو پیگنڈہ کو مسترد کر تے ہو ئے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی حکو مت کے سنکیا نگ کے حوا لے سے موقف پریقین ر کھتے ہیں ، یہ ایک حو صلہ افزاء اقدام ہے، کیو نکہ مغر بی میڈ یا کی یہ نا کام کو شش رہی ہے کہ وہ چین کے پا کستان اور مسلم مما لک کے ساتھ تعلقات کو ایسے پر وپیگنڈہ سے متاثر کر یں ، مغر بی میڈ یا کے پر وپیگنڈہ کا جواب دینے کے لئے ایسی ڈاکو منٹر یز پا کستانی میڈ یا پر ز یا دہ سے زیا دہ نشر کی جا نی چا ہیئں تا کہ پا کستانی عوام سنکیا نگ میں خو شحا لی کا بغور جا ئزہ لے سکیں ، ایسی ڈاکو منٹر یز مغر بی میڈ یا کے پرو پیگنڈہ کا بھر پور جواب ہیں،خیال رہے کہ ایسی ڈا کو منٹریز کو تسلسل کے ساتھ مختلف ٹی وی چینلز پر نشر کیا جا سکتا ہے تا کہ سنکیا نگ کے با رے میں چینی حکو مت کی کا وشو ں کو بہتر انداز میں اجا گر کیا جا سکے۔
سنکیانگ میں مسلمانوں کی خوشحالی کی گونج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
