Thursday, May 21, 2026
ہوماسلام آبادملٹی پروفیشنل گراؤنڈ کی ناقص صفائی،، تصاویر سب نیوز پر ،، کیا چئیرمین سی ڈی اے ایکشن لیں گے ؟؟

ملٹی پروفیشنل گراؤنڈ کی ناقص صفائی،، تصاویر سب نیوز پر ،، کیا چئیرمین سی ڈی اے ایکشن لیں گے ؟؟

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں واقع وفاقی ترقیاتی ادارے کے زیر انتظام ملٹی پروفیشنل سپورٹس گرائونڈ صفائی کے ناقص انتظامات اور متعلقہ عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔عملے کی جانب سے کئی روز سے صفائی نہ ہونے سے گرائونڈ کے مختلف سپورٹس سینٹر میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔اس حوالے سے کھلاڑیوں نے چیئر مین سی ڈی اے سے نوٹس لینے اور گرائونڈ میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایف سیون میں واقع ملٹی پروفیشنل سپورٹس گرائونڈ میں سی ڈی اے کی جانب سے صفائی کے دعووں کی قلعی کھل گئی۔صفائی کے ناقص انتظامات اور عملے کی عدم توجہی کی وجہ سے گرائونڈ کے مختلف سپورٹس سینٹرز میں کچرا جمع ہو گیا ہے۔گرائونڈز میں مقامی کھلاڑی اور غیر ملکی شہری واک کرتے ہیں جبکہ مختلف ایکسرسائیز کیلئے بھی یہ گرائونڈ استعمال ہوتا ہے،پارک کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی بھی نالاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔