ہوماسلام آبادآبپارہ انجمن تاجران کے انتخابات میں اجمل بلوچ 376ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے

آبپارہ انجمن تاجران کے انتخابات میں اجمل بلوچ 376ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے

اسلام آباد،شاہین تاجر اتحاد گروپ نے انجمن تاجران آبپارہ مارکیٹ کے الیکشن میں میدان مار لیا اجمل بلوچ صدر اور اختر عباسی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چھ سال کے بعد منعقد ہونے والے آبپارہ مارکیٹ کے الیکشن میں شاہین تاجر اتحاد گروپ نے تاجر انصاف گروپ کو 94 ووٹوں سے شکست دے دی ۔آبپارہ مارکیٹ کے 682 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 669 ووٹ پول ہوئے جبکہ دس ووٹ مسترد ہوئے ۔شاہین تاجر اتحاد گروپ نے 386 ووٹ لئے جبکہ تاجر انصاف گروپ 281 ووٹ حاصل کر سکا ۔الیکشن نتائج کے مطابق شاہین تاجر اتحاد گروپ کے اجمل بلوچ صدر ،جنرل سیکرٹری اختر حسین عباسی ،چیئرمین اصغر علی بٹ ،وائس چیئرمین مصب علی خان ،سنیئر نائب صدر محمد شفیق عباسی ،نائب صدر محمد عباس،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صدیق،سیکرٹری خزانہ سردار شوکت محمود،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری طارق محمد اعوان ،سیکرٹری اطلاعات ابوبکر عابد ،نائب صدور ساجد عباسی،شاہد یوسف،عمر شبیر،محمدرضوان،آغا رحیم ،زاہد محمد خان،محمد ندیم ڈوگر،صغیر احمد ،عمر آفتاب،بابر قریشی ،محمد اکرم غوری منتخب ہو گئے ۔نومنتخب صدر اجمل بلوچ نے اپنی جیت پر آبپارہ مارکیٹ کے تمام تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آبپارہ مارکیٹ کے تاجروں کے مفادات کا تحفظ اور آبپارہ مارکیٹ کی تعمیر و ترقی اولین مقصد ہے تاجروں میں اتفاق و اتحاد پیدا کریں گے جبکہ کسی بھی تاجر سے ناانصافی نہیں ہو نے دیں گے اور سی ڈی اے سے آبپارہ کو ماڈل مارکیٹ کا درجہ دلایا جائے گا۔صدر آئی سی سی آئی سردار یاسر ،عبد الرحمن خان ،ظفر بختاوری ،سردار طاہر ،اعجاز عباسی ،خالد چوہدری ،چوہدری زاہد رفیق ،محبوب خان ،چوہدری عرفان سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے نومنتخب صدر اجمل بلوچ اور انکی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔