اسلام آباد، سابق وزیرِ اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سابق وزیرِ اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی جس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی ،اسکے علاوہ ارباب غلام رحیم نے وزیرِ اعظم کو کامیاب معاشی پالیسیوں اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ارباب غلام رحیم نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
