Friday, November 8, 2024
ہوماسلام آباداسلام پولیس میں خواجہ سرا بھرتی کرنے کا فیصلہ

اسلام پولیس میں خواجہ سرا بھرتی کرنے کا فیصلہ


اسلام پولیس میں خواجہ سرا بھرتی کرنے کا فیصلہ ،پہلی مرتبہ وفاقی پولیس میں خواجہ سراوں کو بھرتی کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا جو اشتہار جاری کیا گیا ہے اس میں باقاعدہ خواجہ سراوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی ،بھرتیوں کی جاری گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو کی 918، منسٹیریل سٹاف کی 195 جبکہ اسلام آباد پولیس میں 118 اے ایس آئیز، 800 کنسٹیبل 19اسسٹنٹ، 22 سٹینو گرافرز 5ڈیٹا انٹری آپریٹرز جبکہ اپر ڈویژن کلرک کی 16, لوئر ڈویژن کلرک کی 23، نائب قاصد کی 18 اور درجہ چہارم کی 92 سیٹوں پر بھرتی ہوگی جس خواجہ سرا بھی تمام سیٹوں پر اپلائی کرسکیں گے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر سے مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے جوان، لڑکیاں، خواجہ سرا بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔بھرتی کے خواہشمند اشتہار جاری ہونے سے 15 دنوں کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں گے۔ آئی جی سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی،بھرتی کے خواہشمند اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ درخواستیں فی الفور جمع کروائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔