ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کا الیکٹرک بسوں کے لئے بنائے گئے چارجنگ پوائنٹ کا علی الصبح دورہ

چیئرمین سی ڈی اے کا الیکٹرک بسوں کے لئے بنائے گئے چارجنگ پوائنٹ کا علی الصبح دورہ

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کنونشن سینٹر میں الیکٹرک بسوں کے لئے بنائے گئے چارجنگ پوائنٹ کا علی الصبح دورہ کیا اوراسلام آباد کے شہریوں کے لئے منگوائی گئی جدید الیکٹرک بسوں کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے خود بس چلا کر ٹیسٹ ڈرائیو بھی کی،
چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ اسلام آباد بس سروس منصوبے کے لیے 160 میں سے 30 الیکٹرک بسیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں، الیکٹرک بسوں کے اسلام آباد بس سروس میں شامل ہونے سے شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات دستیاب ہوں گی،
ابتدائی طور پر 30 الیکٹرک بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی، ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، G-11 تا سے پمز ہسپتال تک ہوگا، پہلے روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔دوسرا روٹ پمز سے شروع ہوکر بری امام تک ہوگا،
یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی،
چئیر مین سی ڈی اے محمد نے H-9 میں تعمیر کئے جانے والے بس ڈپو کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ ایچ نائن بس ڈپو کی تعمیر 30جون تک ہرصورت مکمل کی جائے۔
چئیر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اگلے مرحلے میں پہنچنے والی70 الیکٹڑک بسوں سے پہلے ڈپو ہر صورت مکمل کیا جائے۔ 30 جون تک چارجننگ پوائنٹس سمیت بس ڈپو کو مکمل طور فعال ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کے لئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔