Wednesday, March 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکا نے جنگ بندی کی کوششیں تیز کردیں، رفح میں اسرائیلی بمباری سے مزید 19 شہید

امریکا نے جنگ بندی کی کوششیں تیز کردیں، رفح میں اسرائیلی بمباری سے مزید 19 شہید

غزہ(سب نیوز )امریکا غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کردیں۔ منگل کی رات وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ہم منصب اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ قائم کیا۔امریکی وزیرِ خارجہ نے ہم چاہتے ہیں کہ حماس جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرے۔ امریکی ایوانِ صدر کے نمائندے جان کربی نے کہا جنگ بندی کے لیے ہم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کیانخلا سے متعلق معاہدہ ہی قبول کیا جائے گا۔ دوسری طرف اسرائیل نے رفح پر بمباری جاری رکھی ہے۔ بریج اور معازی کیمپوں پر اسرائیلی بمباری سے مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔ درجنوں زخمی ہوئے۔ چوبیس گھنٹے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 80 ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔