اسلام آباد،واپڈانے مختلف دریاوں اور آبی ذخائروںمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جمعہ کو جاری اعداد وشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 110300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد41200 کیوسک اور اخراج41200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد40 ہزار کیوسک اور اخراج بھی 40 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد42800کیوسک اور اخراج 11700کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1442.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.943 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1154.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.959 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.110 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
مختلف دریاوں اور آبی ذخائروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
