ہومپاکستانعاصمہ رانی قتل کیس، مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت کا حکم

عاصمہ رانی قتل کیس، مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت کا حکم

پشاور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت سنا دی جبکہ 2ملزمان صدیق اللہ اور شاہ زیب کو بری کردیا۔ سیشن جج نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سنٹرل جیل پشاور میں خصوصی سماعت کی۔خیال رہے کہ میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو شادی سے انکارپر 2018 میں کوہاٹ میں قتل کیا گیا تھا۔ عاصمہ رانی نے زخمی حالت میں مرنے سے پہلے ویڈیو بیان میں ملزم مجاہد اللہ آفریدی کا نام لیا تھا۔مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس نے انٹرپول کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر کیس کو کوہاٹ سے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔