ہومبریکنگ نیوزافواج یا کابینہ کے لوگوں کو بلانا عدالت کا مینڈیٹ نہیں، وزیر قانون

افواج یا کابینہ کے لوگوں کو بلانا عدالت کا مینڈیٹ نہیں، وزیر قانون

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے لوگوں کو یا کابینہ کو بلائیں گے یہ عدالت کا مینڈیٹ نہیں، آئین پاکستان وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، یہ کہنا کہ کابینہ اجلاس یہاں کراں گا ، کابینہ کو نیچا دکھانے جیسا ہے، حکومت نے پولیس اسی لیے رکھی ہے کہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایرانی صدر سمیت دیگر کی موت بہت افسوسناک ہے، ایرانی صدر کے انتقال پر پوری قوم افسردہ ہے، وزیراعظم ایرانی سفارتخانے جارہے ہیں، صدر مملکت اور وزیراعظم نے تعزیتی پیغامات بھی جاری کیے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایرانی صدر نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات کی، ابراہیم رئیسی نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت پر بھی بات کی، پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ وزیراعظم نے سوشل میڈیا کے حوالے سے اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی فریقین سے مشاورت کے بعد سفارشات پیش کرے گی، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز پیغامات بھی پھیلتے ہیں، سوشل میڈیا پر دیگر غیرقانونی اور غیراخلاقی مواد بھی ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اتھارٹی قائم کی جارہی ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے دنیا کے کئی ممالک میں قانون سازی ہوچکی ہے، وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری سے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کی سربراہی رانا ثنا اللہ کریں گے،

جو حلقے تنقید کر رہے ہیں وہ ایک بار اسے پڑھ لیں، کمیٹی فریقین سے مذاکرات کے بعد تجاویز پیش کرے گی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ انتظامیہ کا کام ہے کہ وہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کرے، کسی کے حقوق پامال ہوں تو عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے، مسنگ پرسنز کا مسئلہ آج کا نہیں 4 دہائیوں کا ہے، افواج پاکستان نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، عسکری اداروں اور پاکستانی عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔