ہومتازہ ترینبچوں سے بدفعلی کرنیوالوں کوعبرت کا نشان بنایا جائے، حریم شاہ

بچوں سے بدفعلی کرنیوالوں کوعبرت کا نشان بنایا جائے، حریم شاہ

اسلام آباد،پاکستانی ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ نے مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے جرم میں گرفتار عزیز الرحمن کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔حریم شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں کہا کہ بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ کہوں گی کہ یہ شخص چہرے پر سنت رسول سجا کر طالبعلموں سے زیادتی کا مرتکب ہوا وہ بھی ایک مدرسے میں جہاں قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ قوم لوط کا عذاب بھول گئی ہے کہ جب ان ظالموں پر پتھروں کی بارش ہوئی تھی ۔لگتا ہے یہ لوگ سب کچھ بھول گئے ہیں اور گمراہی کے راستے پر چل پڑے ہیں۔ حریم شاہ نے کہا کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی آج والدین قرآن کی تعلیم حاصل کرنے بچوں کو مدرسے نہیں بھیج رہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کو عبرتناک سزا دی جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔