ہومپاکستانانتخابی اصلاحات،الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ناگزیر ہے،سینیٹر فیصل جاوید

انتخابی اصلاحات،الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ناگزیر ہے،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد،سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات،الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ناگزیر ہے، 1970 کے انتخابات کے علاوہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ دھاندلی کا الزام نہ لگا ہو، الیکٹرانک ووٹنگ شفافیت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہارنے والا کھلے دل سے شکست قبول کریگا، الیکشن کسی پارٹی کا نہیں قوم کا ایشو ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ہر عوامی مفاد کی قانون سازی پر بارگین کرنا چاہتی ہے، انکی پوری کوشش ہوتی ہے کہ عوامی قانون سازی کے بدلے میں کسی طرح سے یہ وزیراعظم عمران خان سے این آر او لے لیں اور نیب قوانین میں اپنی مرضی کی ترامیم کر پائیں، حزب اختلاف کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے نا کہ چھوئی موئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔