ہومپاکستانای سی سی نے تخفیف غربت کیلئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی

ای سی سی نے تخفیف غربت کیلئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد،اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے تخفیف غربت کیلئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

پیر کووزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی اور دیگراعلی حکام نے شرکت کی۔ای سی سی نے تخفیف غربت کیلئے فنڈزکی فراہمی کی منظوری دے دی۔ بی آئی ایس پی کی کیش امداد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت کیا جائے گا۔اجلاس میں وزارت ہائوسنگ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے75ملین کی فنڈنگ اور وزارت ہائوسنگ کیلئے43ملین کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ انفارمیشن براڈکاسٹنگ ڈویژن کیلئے17.63ملین اور وزارت انسدادمنشیات کیلئے50 لاکھ روپیکی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔سائنس اینڈٹیکنالوجی کیلئے317 ملین کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 54 ملین روپیکی سپلیمنٹری گرانٹ اور نان گزٹیڈملازمین کیگروپ انشورنس فنڈکیلئے3.36 ارب کی منظوری دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔