ہومپاکستانوزیر اعظم کا خود گاڑی چلا کر اسلام آباد کی مختلف مارکیٹس کا دورہ، چیئرمین سی ڈی اے بھی ہمراہ تھے

وزیر اعظم کا خود گاڑی چلا کر اسلام آباد کی مختلف مارکیٹس کا دورہ، چیئرمین سی ڈی اے بھی ہمراہ تھے

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان نے خودگاڑی چلاتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جی 10مرکز میں احساس ریڑھی بان مارکیٹ کا جائزہ لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وزیراعظم کو گاڑی خود چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گاڑی چلانے کے دوران وزیراعظم نے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو ہاتھ کے اشارے سے سلام بھی کیا اور شہریوں نے بھی اس کا جواب دیا۔سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم خود گاڑی چلا کر جی 10 کے ریڑھی بانوں تک گئے اور مارکیٹ کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔