Friday, April 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزبھکر: کے پی سے پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد فورسز کی فائرنگ سے ہلاک

بھکر: کے پی سے پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد فورسز کی فائرنگ سے ہلاک

بھکر: ( سب نیوز ) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ دونوں دہشتگرد بھکرکے قریب سی ٹی ڈ ی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔