Friday, April 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تمام ڈپازٹ واپس کر دیے

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تمام ڈپازٹ واپس کر دیے

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈپازٹ کی صورت میں فراہم کی گئی تمام رقم واپس کردی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات کوگزشتہ روز ایک ارب ڈالر کی رقم واپس کی۔
پاکستان کے مرکزی بینک کا بتانا ہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالر واپس کیے گئے تھے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات کو 3.45ارب ڈالر کے تمام ڈپازٹ واپس کردیئے ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کر دیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔