ہومتازہ ترینحکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا

حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے تاہم بہبود،پینشنرز اور شہدا فیملی سرٹیفکٹس اور سیونگز اکاونٹ پر شرح منافع برقرار رہے گی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دس سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 9.29 سے بڑھاکر9.35 فیصد اور ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 8.64 سے بڑھاکر 8.76 فیصد کردی گئی ہے۔ 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 7.14 سے بڑھاکر 7.20 فیصد کردی گئی جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی۔اس کے علاوہ بہبود، پنشنرز شہدا فیملی سرٹیفکیٹس اور سیونگز اکانٹ پر شرح منافع برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شرح منافع میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔