Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم کا تہنیتی پیغام بھجوانے پر سعودی ولی عہد اور مودی سمیت عالمی رہنما ئوں کا شکریہ

وزیر اعظم کا تہنیتی پیغام بھجوانے پر سعودی ولی عہد اور مودی سمیت عالمی رہنما ئوں کا شکریہ

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے تہنیتی پیغام بھجوانے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر عالمی رہنماں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئیکہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہیں، امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں یہ تعلقات مزید پائیدار ہوں گے۔

بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم میرے انتخاب پر مبارک باد کے پیغام پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جانب سے مبارک بادکی کال موصول ہوئی، ہم نے اپنے ممالک اور خطیکی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے کینیا کے صدرکا بھی شکریہ ادا کیا اور تعلقات مزید بہتر بنانیکے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔