Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزخیبر اور ڈی آئی خان میں سکیورٹی فوسرز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

خیبر اور ڈی آئی خان میں سکیورٹی فوسرز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا میں 2 مقامات پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر میں پہلے آپریشن میں شمروز عرف شانے مارا گیا جبکہ ڈی آئی خان میں کیے گئے دوسرے آپریشن کے دوران دہشت گرد منصور ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا، مزید دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔